Advertisement

پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم عمران خان

میاواکی فاریسٹ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے لیکن اب پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے تاہم کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی جگہ ہائیڈرو پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے اور اسکے علاوہ 2030تک 30فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا ہے کہپاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کریگا کیونکہ پاکستان اگلے تین سال میں 10ارب پودے اگائے گا، ہم نیشنل پارک کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ ان تمام خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی 5ویں سالگرہ پر بین الاقوامی ورچوئل سمٹ میں اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version