Advertisement

مریم نوازجلسے کےلئے شہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی

مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز لاہورجلسے کے لیے شہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج لاہور کے شہریوں کو 13 دسمبرمینا ر پاکستان پر ہونے والے جلسے کی دعوت دینے کیلئے خود نکلیں گی۔

 مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ لیکن اگرعوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ ؟

انھوں  نے کہا کہ حکومت کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے اور مریم نواز آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی جبکہ مریم نواز 13 دسمبر جلسے کے لیے لاہور کے شہریوں سے بھی ملیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، ریلی قائد اعظم انٹر چینج سے شروع ہو گی۔

Advertisement

واضح رہےکہ مریم نوازآج  جاتی امرا سے شہر کے دورے کےلیے نکلیں گی، وہ ہر یونین کونسل اور گلی محلوں میں جائیں گی اور کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کرینگے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر لاہور کے ہر ایم این اے اور ایم پی اے کے حلقے میں جائیں گی اور شہر بھر کے شہریوں کو 13 دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینگی۔

نائب صدر کے ساتھ ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ اور خواتین اراکین پارلیمنٹ بھی ہونگی۔

دورے کو عوامی رنگ دینے کےلیے مریم نواز لاہور کے معروف بازاروں میں بھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

عوامی رابطہ مہم ، مریم نواز کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

مسلم لیگ نے 13 دسمبر کے لاہور جلسے سے قبل عوامی رابطہ...

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version