پی ڈی ایم کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری

صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے جلسہ کرنے پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع تاریخی مقام مینار پاکستان پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے 13 دسمبر کو جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے متعلق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کیا جائے گا۔
اجلاس میں منظوری دی گئی کہ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے، اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔
کورونا ایس او پیز اورکوویڈ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر حکومت پنجاب کی جانب سے قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
اجلا س میں رپورٹ پیش کی گئ کہ لاہور مینار پاکستان میں 13دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس موجود ہیں۔
اجلاس کے دوران جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی منظوری دی گئی۔
محکمہ داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے باعث کسی صورت جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، جو غلطی کرے گا ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے منٹس آف میٹنگ تیار کرکے وزیراعظم آفس بھجوا دئیے ہیں۔
راجہ بشارت نے کہا کہ جلسے کی اجازت نہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی اور اگر کسی نے جلسے کے شرکا کو سہولیات فراہم کیں تو اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News