حیدرآباد، مزید 12علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد مزید 12علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، ان علاقوں میں آج سے 16 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سول لائن ڈاکٹر ضیاء الدین روہ جیجل ما ہاسپٹل روڈ فرید پلازہ گلشن لطیف شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ جیل روڈ ڈاکٹرز کالونی بھرگڑی فلیش جی او آر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
.متعلقہ علاقوں میں پولیس کے افسران واہلکار تعینات کردیئے گئے
ضلع انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں آنے والے کئی علاقوں کو تاحال مکمل سیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 398 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 20 ہزار 294 تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 56 ہزار 542 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 55 ہزار 354 زیر علاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 181 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 816، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

