طالبان کے وفد کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد
افغان امن عمل میں مزید پیش رفت کے لئے افغان طالبان کا...

وزیر اعظم پاکستان نے معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس آج ہوگا۔
معاشی ٹیم میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیر شریک ہونگے۔
حکومتی معاشی ٹیم وزیر اعظم کو ملکی معاشی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔
معاشی ٹیم اقتصادی اعشاریوں، درآمدت، برآمدات کی صورتحال سے آگاہ کریگی۔
غیر ملکی قرضوں کی صورتحال اور واپسی پر بریفنگ معاشی ٹیم اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔
معاشی ٹیم بیرون ملک سے رقوم کی آمد اور دیگر امور پر وزیر اعظم کو آگاہ کریگی۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے معاشی سرگرمیوں پر اثرات سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان معاشی ٹیم کو اہم ہدایات بھی دینگے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان طالبان کے سیاسی کمیشن سے آج ملاقات بھی کریں گے۔
افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات شیڈول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان آج افغان طالبان کے سیاسی کمیشن سے ملاقات میں افغان امن عمل پر بات چیت اور مشاورت کریں گے۔
وزیرِ اعظم پاکستان اور افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ یہ دورہ گزشتہ سال دوحہ میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔
پاکستان افغانستان اور خطے میں پائیدار امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔
AdvertisementA delegation of the Taliban Political Commission (TPC), headed by Mullah Abdul Ghani Baradar, is visiting Pakistan on 16-18 December. The delegation will meet with the Foreign Minister and call on the Prime Minister.
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) December 16, 2020
یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی۔
The visit is part of Pakistan’s policy to reach out to key Afghan parties in peace negotiations that commenced in Doha last September. Pakistan supports broad-based and comprehensive political settlement for durable peace, stability and prosperity in Afghanistan and the region.
Advertisement— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) December 16, 2020
زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اس موقع پر افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن ملر بھی موجود تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News