Advertisement

حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت خارج

حمزہ شہباز

 سپریم کورٹ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔

جسٹس سردارطارق نے استفسار کیا کہ کیاحمزہ شہبازدرخواست واپس لینگےیاپیروی کرناچاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پر ہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا تھا۔

عدالت نے کہا جو نقطہ ہائیکورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا، ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

Advertisement

وکیل حمزہ شہباز اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئےرجوع کیا تواس وقت حمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہواتھا، الزام 7ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑکا دائرہوا۔

سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بعد ازاں حمزہ شہباز کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کا کیس سپریم کورٹ میں ضمانت کیلئے زیرسماعت تھا، سپریم کورٹ نے یہ کیس دوبارہ ہائی کورٹ کودے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version