Advertisement

پورے ملک میں پاور بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟ وزیرِ توانائی نے تفصیلات بتا دی

وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن گدو میں خرابی کے باعث ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی عمرایوب اور وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خرابی پیدا ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دھند کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

عمر ایوب نے بتایا کہ گدو میں خرابی کے باعث تربیلا اور منگلا پر 10ہزار سے زیادہ میگا واٹ ایک دم سے غائب ہو گئی، بجلی کی مکمل بحالی میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 11 بج کر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹ پر پرابلم آیا، 1سیکنڈ میں فریکونسی 50 سے 0 ہوئی، تربیلا کو ہم نے 2 بار اسٹارٹ کیا، جس سے بجلی بحال ہونا شروع ہوئی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، جھنگ، ملتان میں بجلی بحال کر دی ہے، کے الیکٹرک کو 400میگا واٹ بجلی بحال ہوگئی ہے، صورتِ حال کو معمول پر آنے میں چند گھنٹے لگیں گے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث بجلی کی بحالی کے کام میں مشکلات ہیں، جب ہماری حکومت آئی اس وقت تک ٹرانسمیشن پر کوئی کام نہیں ہوا تھا، اس وقت آئیسکو، لاہور، فیصل آباد میں بجلی بتدریج بحال ہوگئی ہے، دھند ختم ہونے کے بعد ہی فالٹ کی اصل وجہ اور جگہ معلوم ہو سکے گی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ کے دور میں 18 سے ساڑھے 18 ہزار واٹ ترسیل کا نظام تھا، اب تک سسٹم میں خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، ن لیگ کے دور میں اس طرح کے 8واقعات ہوئے تھے، بجلی کی ٹرانسمیشن کو مزید بہتر کریں گے، بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اب تک سسٹم میں خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، گدو کے علاقےمیں دھند کے باعث اب تک فالٹ کی اصل وجہ معلوم نہیں کی جا سکی، مٹیاری کے علاقے میں 6 ارب ڈالر کی لائن ڈال رہے ہیں، اس طرح کے واقعات دنیاکے مختلف ممالک میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلیک آؤٹ کی صورت میں رسپانس سسٹم کتنا بہتر ہے یہ اہم ہے، فالٹ پورے ملک کےپلانٹس میں نہیں آیا تھا، ایک مخصوص علاقےمیں آیا، بجلی کاسسٹم اس وقت اسٹیبل ہے، تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے لائیں گے۔

وزیرِ توانائی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو صورتِ حال سے آگاہ کر دیا تھا، انہوں نےبجلی جلد بحال کرنے کی ہدایت کی تھی، ایک مخصوص جگہ پر بجلی کی فریکونسی کم ہوئی جس کی وجہ سے پورے سسٹم نے خود کو شٹ ڈاؤن کرنا شروع کر دیا، پشاور ویلی میں بجلی کے شعبے میں 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

مزید پڑھیں

پاور بریک ڈاؤن: مرحلہ وار بحالی کا آغاز

ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد...

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوج اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری؛ گاڑیوں کے سیفٹی اسٹینڈرز 17 سے بڑھا کر 62 کردیئے گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version