Advertisement

اردن کی مسلح افواج کے چیٸرمین جواٸنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

اردن

اردن کی مسلح افواج کے چیٸرمین جواٸنٹ چیفس آف اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اردن کی مسلح افواج کے چیٸرمین جواٸنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی، نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آئے ہیں جہاں پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

اردن کی مسلح افواج کے چیٸرمین جواٸنٹ چیفس آف اسٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مذید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ن کا شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی
مدینہ منورہ اسلامک یونیورسٹی میں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد
وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر پیغام
پاکستان کی نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے، آرمی چیف
Next Article
Exit mobile version