عدالت کا شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدراور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے ذاتی معالج پروفیسر عارف خان، پروفیسر عقیل باری اور پروفیسر طاہر نصر کو شامل کیا جائے۔
شہباز شریف کی درخواست کے مطابق برین ٹیومر اور کینسر کے مریض ہیں، لیگی رہنما کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنا قانونی حق ہے، شہباز شریف کی درخواست کو قانون کے مطابق نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہاگیا کہ شہباز شریف کی درخواست کو قانون کے مطابق نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ ملزم شہباز شریف مسلسل میڈیکل رپورٹس کی عدم فراہمی کی شکایت کر رہا ہے، شہباز شریف کے ذاتی معالجین انکی بیماری کی تاریخ سے واقف ہیں، شہباز شریف کے ذاتی معالجین کی میڈیکل بورڈ میں شمولیت ملزم کے طبی معائنے کے دوران ثمر آور ثابت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

