Advertisement

عوام دشمن ٹولے نے ملک میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے پورے ملک میں کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اور اس کی بنیادیں ہلا رہی ہے، عمران صاحب نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پیسہ کھلاؤ تو آپ کا بچہ تعلیم حاصل کر سکتا ہے، پیسہ کھلاؤ تو بیمار بچے کو ہسپتال لے جا سکتے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پہ جھوٹ بولتے کرپٹ عمران صاحب سمیت جھوٹے کرائے کے ترجمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، عمران صاحب نے جھوٹ پر جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کا ڈیٹا وزیراعظم نواز شریف کے دور کا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا بھی نوازشریف کے سر تھونپنے سے پتہ چل گیا کہ عمران صاحب کے جھوٹ کی کوئی انتہاءنہیں، عمران صاحب نے نہ صرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کی فوج ظفرموج کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہاکہ چور، بے ایمان، عوام دشمن ٹولے نے ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے۔ بجلی ، گیس ، دوائی ، آٹا ، چینی ، صحت، تعلیم ، درخت ، زراعت ، کورونا ہر شعبے میں کرپشن کی منڈی لگی ہوئی ہے، مسلط کردہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے ناجائز گھر کے قبضے کے لئے قانون تبدیل کرے، ریگولرائز کرائے تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی ، 2018 میں انڈکس 117 پر تھی، ملک پر مسلط چوروں اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے آج پاکستان کرپشن انڈیکس میں ترقی کرکے 124 پر پہنچ گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ملک پر مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہو تو کرپشن کا انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا، جب ملک پر مسلط وزیراعظم عوام کے215 ارب کے آٹے، 122 ارب کی ایل این جی ڈکیتی میں سہولت کار ہو تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا۔

مسلم لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم آٹا ، بجلی گیس دوائی چوروں کا سہولت کار ہو تو کرپشن انڈکس ہی نہیں، کرپشن میں بھی تاریخی اضافہ ہوا۔ ملک پر مسلط عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس سے غیرقانونی فنڈنگ لیتے پکڑا جائے تو کرپشن انڈکس میں اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version