Advertisement

پی ڈی ایم کے احتجاج میں اتنے بندے نہیں آئے جتنا ہمارا اندازہ تھا، وزیرداخلہ

شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں اتنے بندے نہیں آئے جتنا ہمارا اندازہ تھا، اتنے ماہ سے یہ لگے ہوئے تھے، خیال تھا کہ متاثر کن مجمع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 800 کیمروں سے احتجاج کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ایک ہزار500 اہلکار مانیٹرنگ کے لیے تعینات ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیرِ اعظم نےواضح کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر یہی صورتِ حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کہیں گے، جس اسمبلی پر فضل الرحمٰن لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 پارٹیاں رہ گئی ہیں، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمٰن کی جے یو آئی، ن لیگ والے سمجھ دار بزنس مین ہیں۔

 وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے ہم سے لانگ مارچ کی بھی اجازت لے لیں، پی ڈی ایم والے اپریل کے بجائے ابھی لانگ مارچ کر لیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version