Advertisement

خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کورونا کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ کے بعد اب دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم نا صرف لاہور پہنچ گئی ہے بلکہ برطانیہ سے آنے والی خاتون میں نئے وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون برطانیہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچی تھیں ،متاثرہ خاتون نے سفر کے لیے ورجن اٹلانٹک کا انتخاب کیا تھا۔

لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر خاتون کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے، تاہم رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

واضح رہےکہ برطانیہ میں سامنے آنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیس سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15ملکوں تک پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

 اس نئے وائرس کے باعث کرسمس کے موقعے پر انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں رہنے والے لاکھوں افراد کے لیے ٹیئر فور یعنی چوتھے درجے کی سخت پابندیاں متعارف کروائیں گئی ہیں۔

اس کے علاوہ متعدد یورپی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ مختلف دورانیہ پر مشتمل سفری پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

انگلینڈ میں وائرس کی جس قسم کا وجود ہی نہیں تھا، وہ وائرس دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے کچھ حصوں میں تیزی سے پھیل گیا ہے۔

نئے انفیکشن سے متعلق حکومتی مشیروں کو کسی حد تک یقین ہے کہ وائرس کی دوسری مختلف اقسام کے مقابلے میں، یہ زیادہ آسانی سے منتقل ہوتا ہے۔

دوسری جانب نئے وائرس پر قابو پانے کےلئے یورپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا جبکہ قبرص اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔

فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔

Advertisement

ادھر سڈنی میں لوگ سالِ نو کے جشن کے لیے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔

اور ان کےٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

وائرس کی یہ نئی قسم باعثِ تشویش کیوں ہے؟

تین چیزیں ایک ساتھ ہو رہی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس طرف توجہ مبذول ہو رہی ہے۔

یہ نئی قسم تیزی سے وائرس کے پرانے ورژن کی جگہ لے رہی ہے۔

وائرس کی ہیت تبدیل ہو رہی ہے جو وائرس کے سب سے اہم حصے کو متاثر کر رہی ہے۔

Advertisement

ان میں سے کچھ تغیرات کو پہلے ہی لیب میں دکھایا جا چکا ہے جو خلیوں کو متاثر کرکے وائرس کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

ان سب چیزوں سے مل کر ایک ایسا وائرس بنتا ہے جو آسانی سے پھیل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version