Advertisement

پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد کو شکست دے گی ، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انشاء اللہ عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کر تے ہوئے کہاکہ  پی ڈی ایم چند دنوں میں بکھر جائیں گے، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں عدم اعتماد کی تحریک لانی چائیے،  تحریک انصاف انشاء اللہ عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دیں گے، عمران خان سلیکڈیٹ نہیں الیکٹیڈ وزیراعظم ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ، امریکی صدر نے اپنی ڈائریکشن واضح کردی ہے، افغانستان کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی نہیں بدلے گی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان مسئلے کا حل بات چیت میں ہے ، افغانستان مسئلے کا حل عسکری طریقے سے دکھائی نہیں دیتا، افغانستان میں جمہوریت کی مکمل حمایت کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ بھارت کی موجودہ پالیسی سے کشمیری نالاں ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے موجود گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے، چینی کی قیمتوں کو بھی نیچے لایا گیا ہے، چینی کو بھی مزید امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہ محمود  نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ گیس کے معاہدے کن حکومتوں نے کیے، یہ سب مسلم لیگ ن کے معاہدے ہیں آج یہ خود کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔

وزیرجارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے مزید کہاکہ عظمت سعید ایک عزت دار جج ہیں، چالیس ہزار ڈونرز کی تفصیل دی ہے جنھوں نے ہمیں فنڈز دئیے ہیں، براڈ شیٹ کا معاہدہ کس نے کیا اس میں تحریک انصاف کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیش کو نکتہ چینی کی بجائے اپنی صفائی پیش کرنی چائیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version