ڈینیئل پرل قتل کیس: ملزمان کی رہائی کیخلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ڈینیئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی رہائی کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی رہائی کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ یکم فروری کوسماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمرشیخ اوردیگرکی رہائی کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پہلے ہی ملزمان کی بریت کا فیصلہ دے چکا ہے۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 28 جنوری کوفیصلہ سنایا تھا۔
سندھ حکومت نے بریت کے فیصلے کے خلاف بھی نظرثانی اپیل دائرکررکھی ہے۔
سپریم کورٹ کے بریت کے فیصلے کےخلاف نظرثانی اپیل ابھی سماعت کے لیے مقررنہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

