Advertisement

انشاءاللہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہو گا، مریم نواز

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا بالکل پلان ہے اور انشاءاللہ   لانگ مارچ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے میڈیا ٹاک سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ کو عوام سے اتنا پیار ملتا ہے محبت ملتی ہےتو انسان میں مزید عاجزی بھی آجاتی ہے اور اللہ تعالٰی کا شکر بھی ادا کرتی ہوں ۔

انھوں نے کہاکہ بہاولپور کی عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں ،میں نے سنا کے بہاولپور والے اتنے سیاسی نہی ہیں، پر بہاولپور نے کل خود اپنا ریکارڈ توڑا ہے ،کل آٹھ نو گھنٹے لگاتار جس طرح بہاولپور کی عوام آئے۔

مریم نواز نے کہاکہ میرے ساتھ پیدل بھی چلے ،گاڑیوں میں، مختلف جگہوں پر میرا جس طرح استقبال کیا ،مجھے محبت سے نوازا میں شکر گزار ہوں۔

انھوں نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق با ت کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھ کر کریں گے، 31جنوری جب آئے گی ہم دیکھیں گے کہ وہ اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں ہے تو پھر انشاءاللہ عوام کچھ اور فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version