Advertisement

نیب کے ادارے کو بند کرکے اس مصیبت سے نجات دلائی جائے

شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس مزید چلے گا یا نہیں فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نیب کے ادارے کو بند کر کے ملک کو اس مصیبت سے نجات دلانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ان کے بیٹے عبد اللہ خاقان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے ادارے کو بند کر کے اس ملک کو مصیبت سے نجات دلانی چاہیے، نیب کو میاں نواز شریف کے ایک روپے کے اکاؤنٹس نہیں مل سکے، یہ نظام نہیں چل سکتا جہاں پر شرم حیا ختم ہو جائے، جب حکومت ججوں کو بلیک میل کرے اور وزیر جا کر کمپنیوں سے حصہ مانگیں۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب مظلوم آدمی ہے حکومت اس کو بلیک میل کر رہی ہے، یہاں ججوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے، ساڑھے چھ سال سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا، جب تک پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آتا احتجاج جاری رہے گا، پیسے آئے اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں آئے تھے۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا کیس ہے، میں نے نیب سے بارہا پوچھا کہ کون سا اختیار غلط استعمال ہوا تو جواب نہیں آیا ، انتقام کی ہوس میں نیب اتنا اندھا ہو چکا ہے کہ اسے عدالتی فیصلے بھی نظر نہیں آتے، پچھلے ہفتے نیب سے متعلق ہائیکورٹ کا آرڈر آیا ہے وہ فیصلہ نیب پڑھ لے، نیب صرف پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے ، براڈ شیٹ کا جو معاملہ سامنے آیا ہے آج اگر ملک میں قانون ہو تو اس نیب جیسے ادارے کو بند کر دینا چاہیے، 20 سال آپ نے دس ارب لگا کر خرچ کیے اور بیرون ملک سے پیسے واپس نہیں مل سکے، جج ارشد ملک کو بلیک میل کر کے آپ نے نواز شریف کو سزا دلوائی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version