Advertisement

مفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ مفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخیر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے مذہبی ہم آہنگی کے لئے میرا خاندان کام کر رہا ہے، پاکستان کو مذہبی ہم آہنگی اور آپسی اتفاق کی ضرورت ہے، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی احترام انسانیت کی قرار داد یو۔این۔او میں منظور ہو چکی ہے، ﷲ تعالی نے عمران خان جیسا عزیم لیڈر پاکستان کو دیا، عمران خان نے ہر جگہ مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، وزیراعظم نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کی نمائندگی بھی کی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہونگے، رویت ہلال کمیٹیوں کو متحرک کریں گے، ہمارا مشن امن و محبت ہے، ہم سب کو مل کر چلنا ہے، فواد چوہدری کےساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے سب کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
او آئی سی کے رابطہ گروپ کا تنازعہ کشمیر کے فوری حل پر زور
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں شادی کا گھر لٹ گیا
پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، سابق نگران وزیراعظم
ٹک ٹاک بنانے کے شوقین منچلوں نے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version