Advertisement

مالاکنڈ جلسہ کہاں پر ہوگا ؟ جلسہ گاہ کے معاملے پر اختلافات

جلسہ

 پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ کے ظفرپارک میں جلسہ منسوخ ہوگیا ہے ، اب اپوزیشن کا جی ٹی روڈ پر پاورشو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ)کا بٹ خیلہ  ظفرپارک میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر جلسہ گاہ کےمعاملے پر اختلافات تھے۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظفر پارک سےکرسیاں ہٹائی جا رہی ہے ، ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کاخدشہ ہے، مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہوگی ۔

ریلی سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ،امیر مقام خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی ریلی کا آغازشیرگڑھ بارڈرسے ہوگا، اس دوران ان کا سخاکوٹ،درگئی بازار، درگئی پھاٹک، مالاکنڈ ٹاپ ، پیران، گل اینگس اوربٹ خیلہ بازار پر استقبال ہوگا۔

Advertisement

ان کے استقبال کیلئے مالاکنڈ میں جشن کا سماں ہے، جگہ جگہ کیمپس لگادیئے گیے ہیں، بلاول بھٹو سخاکوٹ، درگئی پھاٹک،بٹ خیلہ بازارمیں خطاب کریں گے۔

پی ڈی ایم مالاکنڈ کا جلسہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج مالاکنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

Advertisement

 جلسہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

آج پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے جلسے  میں شرکت کے لئے مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور (ن) لیگ کے امیر مقام الگ الگ ریلیوں کی شکل میں مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے ظفر پارک جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل ہیں،جب کہ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سخاکوٹ بازار، درگئی بازار، درگئی پھاٹک اور مالاکنڈ ٹاپ پر شان دار استقبال ہوگا۔

Advertisement

اس کے علاوہ بلاول بھٹو کا پیران، گل اینگس اور بٹ خیلہ بازار میں بھی تاریخی استقبال ہوگا۔

 چئیرمین پی پی پی سخاکوٹ، درگئی پھاٹک اور بٹ خیلہ بازار میں عوام سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے مالاکنڈ میں جشن کا سماں ہے، جگہ جگہ کیمپ لگ گئے ہیں، استقبال کے لئے درگئی بازار اور بٹ خیلہ بازار کی دکانوں کو بھی خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version