Advertisement

فواد چوہدری کا ملالہ کےلئے اہم پیغام

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ملالہ یو سف زئی کےلئے سوشل میڈیا پرایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکی کانگریس  کی جانب سے اسکالرشپ بل منظور کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی ہے۔

اس ضمن میں فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں ملالہ یوسف زئی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ملالہ ہمارا فخر ہے،ملالہ کو اسی طرح مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں ملیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔

اس بل کے تحت تعلیمی وظائف پانے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے اس کی منظوری پچھلے سال مارچ میں دی جبکہ سینیٹ نے یہ بل پچھلے جمعے کو منظور کیا۔

Advertisement

بل کے تحت یو ایس ایڈ پر لازم ہو گا کہ وہ پاکستانی خواتین کو 50 فیصد وظیفہ دے۔ یہ تعلیمی وظائف مختلف مضامین میں دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version