ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط، مسلم لیگی ترجمان کا ردعمل

مسلم لیگی ترجمان کا کہنا ہے کہ نالائقوں ، نااہلوں اور چوروں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہسائی ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ہتکِ عزت کا دعویٰ کس پہ ہونا چاہئیے ؟
پاکستان کی ہتکِ عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق ، نااہل اور چور ٹولے پہ ہونا چاہئے۔
کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ، معیشت تباہ اور عوام کو بے روزگار کرنے کرنے کے لئے کی گئی ہے ؟
کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پہ بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے ، تمام پائلٹس کی ڈگری خود جعلی قرار ، کبھی جرمانے بھرنے اور ساکھ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی ہے ؟
کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کشمیر کا سودا کروانے کے لئے کی گئی ہے ؟
کبھی بین الااقوامی پاپندیاں ، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد اور کبھی قومی ایئرلائن کا طیارہ ضبط ،شرم آنی چاہئے۔
واضح رہےکہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے، مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے، پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التواء دوسرے فریق کے مابین قانونی تنازعہ سے متعلق یک طرفہ فیصلہ ہے۔
AdvertisementA PIA aircraft has been held back by a local court in Malaysia taking one sided decision pertaining to a legal dispute between PIA and another party pending in a UK court.
The passengers are being looked after and alternate arrangements for their travel have been finalized.
— PIA (@Official_PIA) January 15, 2021
ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معاونت طلب کی ہے، حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور مسافروں کی وطن واپسی کیلئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

