Advertisement

الزامات کی بوچھاڑ کے باوجود چینی سفیر میری تعریف کر رہے ہیں

مسلم لیگی رہنما شہباز شریف نے چین کے سفیر کی جانب سے دیا گیا اعزازی خط عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔

فاضل جج نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر لیگی رہنما نے کہا ایک خط دینا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف نے چین کے سفیر کا خط عدالت میں پیش کر دیا اور کہا کہ مجھے آج ہی یہ خط ملا ہے، چین کے سفیر نے میرے نام خط لکھا اور میرے سی پیک منصوبوں کی تعریف کی، ایک قیدی کو چین کا سفیر خط لکھ رہا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہاکہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، میرے اوپر الزامات کی دو سال سے بوچھاڑ ہو رہی ہے، اس کے باوجود چین کے سفیر میری تعریف کر رہے ہیں۔

عدالت میں شہباز شریف کے چین کے سفیر کا خط پڑھنے پر پراسکیوشن نے اعتراض کر دیا۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ خط کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالتی وقت ضائع نہ کیا جائے۔

فاضل جج نے کہا شہباز شریف کو پہلے کہا ہے کہ کیس کے متعلق بات کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے منصوبوں کو دنیا مان رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version