سردی برقرار، نئے سال کی پہلی برفباری کا امکان
شہر قائد میں سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی۔...

ملک بھر میں دھند اور سردی کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تاحال سردی کی شدت برقرار ہے، شہر اور مضافات میں چلنے والی سرد ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
شہرقائد میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند ہے جبکہ بہاولنگر، چیچہ وطنی، ہڑپہ، کسوال اور اقبال نگر میں بھی دھند کا راج ہے۔
قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ موٹر وے ایم ٹو، تھری اور فور کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
مظفرآباد میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News