صوابی: پولیو ٹیم پر حملہ
صوابی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ...
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے لتمبر میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں یہ انسداد پولیو ٹیم پر پہلا حملہ نہیں ہے ، اس سے قبل بھی کئی حملے کیے جاچکے ہیں۔
گذشتہ برس بھی مختلف شہروں میں انسداد پولیو کی ٹیموں پر حملوں کے تین واقعات پیش آئے تھے جس میں مجموعی طور پر ایک لیڈی ہیلتھ ورکر اور ایک پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News