Advertisement

الیکشن کمیشن نے 154 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 154 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 154 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔

سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹ کے 3 اور قومی اسمبلی کے 48 اراکین  کی رکنیت معطل  کی گئی۔

 سندھ اسمبلی کے 19، پنجاب اسمبلی کے 52، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26 اور  بلوچستان اسمبلی کے 6 اراکین کی رکنیت معطل  کی گئی۔

 الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی کی رکنیت معطل  کی۔

Advertisement

سینیٹ کے مصدق ملک، کامران مائیکل اور شمیم آفریدی کی رکنیت معطل  کی گئی۔

بلوچستان اسمبلی سے یار محمد رند، اختر لانگو، سندھ اسمبلی کے سردار چانڈیو، ناصر شاہ ، سردار علی شاہ،  تیمور تالپور اور حسنین مرزا کی بھی رکنیت معطل کی گئی۔

پنجاب سے چوہدری نثار، عمر تنویر بٹ ، ملک احمد خان، حامد یار ہراج، اویس لغاری کی  بھی رکنیت معطل کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version