Advertisement

اس سال بچوں کو امتحان کے بغیر پاس نہ کر نے کا فیصلہ

اسکول

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اس سال کسی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بتا یاکہ ملک بھرمیں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ9،10،11 اور12 کلاسز کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کلاسز کا آغاز25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی، ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

واضح رہےکہ گزشتہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فیصلہ ہوا تھا کہ18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارویں اور بارہویں کے طلبہ تعلیمی اداروں میں جا سکیں گے۔

شفقت محمود کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا، طلبہ کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی۔

یاد رہے کہ تعلیمی ادارے کورونا کے باعث نومبر میں بند کئے گئے تھے، دسمبر کے آخری ہفتے سے 10 جنوری 2021 تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلا ت کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version