تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، بڑی خبر آگئی

نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی ملاقات اختتام پذیر ہو گئی ہے تاہم شفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔
وفاقی وزیرِتعلیم کہتے ہیں کہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث بند تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، ہم نے بچوں، اساتذہ ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا ، تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے۔
انھوں نے مزید بتا یا کہ نجی تعلیمی اداروں کو پیکج دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

