وزیراعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں ایف بی آر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں ٹیکس چوری کرنے والے شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کی ٹیکس تفصیلات چھپانےکے قانون میں ترمیم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر فوری طور پر نوٹس جاری کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ کالا قانون تھا اور میری حکومت میں دوہرا معیار نہیں ہوگا۔
وزیر اعظم نے ٹیکس چھپانے کے قانون میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
علاوہ ازیں شوگر ملز کے گیٹوں پر کیمرے نہ لگنے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوگر ملز پر 15 روز میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

