Advertisement

بینکاری کے عمل کو عام آدمی کے لئے آسان بنایا جائیگا، گورنر اسٹیٹ بینک

رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکاری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریگا۔

تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کامیاب ہوا ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کوروشن ڈیجیٹل اکاونٹ کوآزمانا چاہئیے انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔

رضا باقر نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے متعلق ٹیکسیشن کے مسائل کو حل کرلیاگیاہے، سمندرپارپاکستانیوں کوسرمایہ کاری پرصرف سورس پرٹیکس دینا ہوگا انہیں منافع پر ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور اسٹیٹ بینک کوعام آدمی کوآسانیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، اسٹیٹ بینک اپنا کرداراداکررہا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اورسستے گھروں کیلئے رعایتی قرضہ جات کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس موقع پرمہمان خصوصی تھے، گورنر اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے آغازمیں معاونت فراہم کرنے پروزیراعظم ، وزیرخزانہ، ایف بی آر، وزارت خزانہ اوربالخصوص سمندرپارپاکستانیوں کاخصوصی طورپرشکریہ اداکیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version