Advertisement

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا با قاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام صوبوں میں ایک ساتھ کورونا ویکسی نیشن کا آغازکیا گیا، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسرا انجکشن لگے گا،ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن تمام صوبوں اور وفاق میں بیک وقت 11 بجے شروع ہوئی ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے پاکستان کی  کورونا سے بچاوَ  ویکسین کی حکمت عملی جاری کردی ہے۔

این سی او سی میں کورونا ویکسی نیشن مہم کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔

Advertisement

لاہور میں میو ہسپتال، سروسز، جنرل، میاں میر ہسپتال سمیت 20 سے زائد سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں 6 ہزار ہیلتھ ورکرز کو رونا ویکسین لگے گی۔

کراچی میں ویکسین کی 83 ہزار سے زائد خوراکیں نجی ائیر لائن کے ذریعے پہنچائی گئیں، جنہیں پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں کولڈ سٹوریج منتقل کیا گیا۔

وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ویکسی نیشن کا عمل آج شروع ہوگا، نیو کراچی چلڈرن ہسپتال میں ویکسی نیشن کیلئے موک ایکسرسائز کی گئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 44 ویکسی نیشن سنٹرز تجویز کئے گئے ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن آج سے دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا۔

پرائم منسٹر ہاؤس میں ایک ڈاکٹر کو پہلی ویکسین لگائی گئی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوست ملک چین کے مشکور ہیں، تمام صوبوں میں ویکسین منصفانہ طور پر تقسیم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version