Advertisement

الیکشن کمیشن کے احکامات، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی گرفتار

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری احکامات کے بعد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلیم عادل شیخ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت کوئی رکن اسمبلی، وزیر اور دیگر آفس ہولڈر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ نہیں کر سکتے ہیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط جاری کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کا حکم جاری کیا ہے۔

جاری کردہ احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں تاہم ان کو پی۔ایس 88 سے فوری باہر نکالاجائے۔

الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد پولیس نے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ حلقہ پی ایس 88 کے دیہی علاقے درسانو چھنو میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرتے وقت پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ میری جان خطرے میں ہے اور آج فائرنگ پولیس کی موجودگی میں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version