Advertisement

انتقام کی سیاست کے بانی ن لیگ والے ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  انتقام کی سیاست کے بانی ن لیگ والے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  چوہوں کو پکڑنے کے لیے کڑکی لگائی جاتی ہے اس وقت عمران خان کے کرپشن کی کڑکی لگائی ہے،  ان سب کے سر اس کڑکی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  کئی دہائیوں کے بعد ن لیگ کو ڈسکہ میں پی ٹی  آئی کے بہادر کارکنوں نے دھول چٹائی ہے۔ کچھ عرصے بعد ن لیگ کے ہوش ٹھکانے آئیں گے۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ا عصابی مریضہ روز ایک تھیٹر سجاتی ہیں، ہر روز ایک نیا جھوٹ ایجاد کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ  آج جھوٹوں کی رانی نے نیا شوشہ چھوڑا ہے۔ آج مخصوص اداروں کو الیکشن سے جوڑا ہے، قومی سلامتی کے اداروں کو الیکشن سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  وزیر آباد کے الیکشن کو شفاف الیکشن کہتی ہے اور ڈسکہ الیکشن کو دھاندلی کہتی ہے۔ دھاندلی لیگ اپنی ٹیم کی نائب کپتان کا کام ہی دھاندلی زدہ بیانیہ مارکیٹ کرنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ایک میچ پی ایس ایل اور دوسرا دھاندلی لیگ اور عمران خان کا چل رہا ہے۔ عمرن خان نے ایک یارکر مار کو دھاندلی لیگ کو کلین بولڈ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version