Advertisement

نئے پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہوں گے، شبلی فراز

شبلی

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ من پسند نتائج پرانے پاکستان میں ہوتا تھا لیکن نئے پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ایمان ہے جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو انتخابات کو شفاف کرانا ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ہمیشہ دھاندلی کی ہے اور سمجھتی ہے کہ الیکشن جیتنا ان کا پیدائشی حق ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ تمام پریذائیڈنگ افسران  سمیت آر او نے بھی اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور نہ ہی  کسی دلائل میں کوئی ثبوت نہیں دے سکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا ن لیگ کا چیلنج قبول کیا تو اب یہ پورے حلقے میں الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ن لیگ کا وطیرہ ہے اور ن لیگ دھاندلی کرنے پر بھی فخر کرتی ہے جبکہ حکومت کے حوالے سے مریم نواز خود کہہ چکی ہیں کہ پی ٹی آئی دھاندلی نہیں کرسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version