Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات کا این 75میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے این 75میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے خود 23 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے ن لیگ کا چیلنج قبول کیا اور اب 23 پولنگ پر دوبارہ پولنگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنیوالی پارٹی سیخ پا ہے کیونکہ ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک اور جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق آپ کا دوہرا معیار کیوں ہے؟ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز قبول کیے اور اب آپ آج دھاندلی کا بھاشن دے رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آج تک کوئی  الیکشن مہذب طریقے سے نہیں لڑا ہے لیکن ہمارے قائد کی پہچان ہے وہ کسی دباؤ میں نہیں آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ میں چور مچائے چور والی صورتحال ہے جبکہ ن لیگ کا دامن کرپشن سے بھرا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ن لیگ سے پوچھے سینیٹ کے اوپن بیلٹ کی کیوں مخالفت کر رہی ہے کیونکہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتا ہے جس کا خریداری کا ارادہ ہو۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مخالفت کرنے والوں کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version