وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ہے۔
لاہور کے ایک روزہ دورے میں وزیراعظم کی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے بھی ملاقات متوقع کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کے ایک روزہ دورے میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب بھی کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ملک کی آمدنی میں اضافہ کا ذریعہ بنے گا، پہلے مرحلے میں 1300 ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News