Advertisement

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے نیشنل بینک کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا، سیاحت کی ترقی سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاحت کی ترقی کے لیے کوئی توجہ نہیں دی لیکن موجودہ حکومت کا ابتدائی پروجیکٹ 150 گھروں سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جائے گا، سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت بابو سر ٹاپ ٹنل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے تمام اسپتالوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

معاہدے کے تحت نیشنل بینک ” این بی پی میزبان” پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں چھوٹے قرضے فراہم کرے گا، قرضے گھروں میں سیاحوں کی رہائش کے لیے کمرے تعمیر کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے،پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کی تمام وادیوں میں عوام کو قرض فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version