وزیراعظم کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کا حل ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام سے بات کر کے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اپنا ویژن پہنچایا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے۔انہوں نے قوم کو اپنا ویژن پہنچایا۔ اس طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے۔یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 2, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے، یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے از خود عوام کے مسائل سنے اور ان کے جوابات دیئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News