Advertisement

تحریک تحریک ہوتی ہے، ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں، پی ڈی ایم سربراہ

عمران خان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ تحریک تحریک ہوتی ہے اور ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ مظاہرین کے جمہوری حق کوتسلیم کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نےکہا کہ نیب صرف ایک مہرا ہے، ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کرپشن بڑھی ہے اور اب حکومتی پارٹی کے اندرسے احتساب کی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ  ووٹ قوم کاحق ہے، تمام ریاستی ادارے عوام کے خادم ہیں لہٰذا تمام ادارے آئینی دائرے میں اپنے فرائض انجام دے۔

دوسری جانب مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے، پہلی حکومت ہے جس نے 4 گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا، ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version