Advertisement

حکومتی سبسڈی کا شفاف اور مؤثر استعمال موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  غریب عوام کو ریلیف پہنچانا  ہماری ذمہ داری ہے،ہمیں اپنی ذمہ داری کا  مکمل احساس ہے اور ہم اس کو پورا کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مستحق  اور غریب افراد کے لئے غذا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری میں براہ راست سبسڈی کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت کو ملکی معاشی حالات کے باعث غریب افراد پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے اور ہماری  ہر ممکنہ کوشش ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومتی سبسڈی کا شفاف اور مؤثر استعمال موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو مجوزہ احساس فوڈ اسٹیمپ پروگرام، خدو خال اور طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اس  پروگرام کا مقصد بالواسطہ سبسڈی کے نظام سے براہ راست مالی معاونت کا طریقہ کار اپنانا ہے اور اس پروگرام سے مستحقین تک حکومتی امداد  براہ راست، شفاف طریقے  اور فوری طور پر میسر آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجوزہ نظام کے حوالے سے طریقہ کار اوراعداد وشمار کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پروگرام کا جلد از جلد اجراء کیا جائے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو پروگرام سے استفادہ پانے والے خاندانوں اور افراد کے اعدادو شمار اور  ابتدائی تخمینے پیش کیے گئے ہیں جس پر وزیرِ اعظم نے مجوزہ پروگرام کو سراہا ہے۔

اجلاس میں عبدالحفیظ شیخ،  محمد حماد اظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر وقار مسعود، ڈاکٹر ثانیہ نشتر،  گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version