Advertisement

وزیراعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

دوران ملاقات پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کا میلوو کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ تشریف لائے ہیں جہاں پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ازبک وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا ہے۔

ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوو نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ازبکستان کے وزیر خارجہ کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔

Advertisement

ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ امور کے تمام پہلووں کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوو دو روزے دورے پر پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں۔

توقع ہے کہ ان اعلیٰ سطحی دوروں سے پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version