Advertisement

چیف آف ایئر اسٹاف کا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا گیا ہے۔

 اپنے دورہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دوران ایئر مارشل مجاہد انور خان کی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  سربراہ پاک فضائیہ کو وزارت میں جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

ایئر چیف نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاک فضائیہ اور وزارت کے مابین باہمی تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

ملاقات میں سول ملٹری انٹرفیس کے فروغ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاک فضائیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں پاکستان میں سول مقاصد کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی وزارت اور پاک فضائیہ کے اشتراک پر گفتگو کی گئی ہے جبکہ فواد چوہدری نے زراعت کے شعبہ میں ڈرون ٹیکناکوجی کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں برق رفتار ترقی ممکن ہوسکے گی۔

ملاقات میں سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version