نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، وزیراعظم نے دو اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

وزیراعظم کی جانب سے گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ اسکیم سے متعلق دو اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بات کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: قرضوں کی حد میں%100 اضافہ-رعایتی مارک اپ ریٹ کم کرکے %3 اور %5 کر دیا گیا ہے – 5 اور 10 مرلہ کے گھر٫ فلیٹس، پلاٹ یا پہلے سے اپنے پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لیے آسان قسطوں پر قرضے- قرضوں کی حد بڑھا کر 1 کروڑ کر دی گئی ہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 26, 2021
فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اب نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی مانیٹرنگ خود شروع کردی ہے اور ان کی ہدایت پر تمام بینکس گھروں کی تعمیر کے قرض دے رہے ہیں۔
فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گھروں کی تعمیر کے لئے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کردی گئی ہے اور 10 مرلے کے گھر، فلیٹس یا پہلے سے اپنے پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لئے 5 فیصد قرض کی شرح بڑھائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گھروں کی تعمیر کے لئے قرض پر رعایتی مارک اپ ریٹ بھی کم کر کے 3 فیصداور 5 فیصد کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

