لیگی کارکن نے شہباز گل پر سیاہی پھینک دی
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل آج پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے...

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے معاملے پر کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے گزشتہ دنوں مسلم لیگی رہنما ؤں پر حملے کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ شاہد خاقان، مصدق ملک، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب پر حملے کا اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا۔
اندازہ نہیں تھا کہ شاہد خاقان، مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کا اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا۔۔یہ کلچر تم لوگوں نے شروع کیا اب بھگتو
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 15, 2021
انھوں نے مزید کہاکہ یہ کلچر تم لوگوں نے شروع کیا اب بھگتو۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News