Advertisement

تیل و گیس کی تلاش کے لئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری

تیل و گیس کی تلاش

وزارت پٹرولیم کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 6 تیل و گیس بلاکس کیلئے پٹرولیم کنسیشن، ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کی تقریب پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوئی  جس میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔

اس سلسلے میں سیکرٹری پٹرولیم اسد حیاالدین اور ڈائرئکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز عبدالجبار میمن نے حکومت پاکستان جبکہ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم خان ، مینجنگ ڈائریکٹر این سی پی ایل فہیم حیدر اور مینجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل معین رضا خان نے اپنی اپنی کمپنیوں کی طرف سے دستخط کئے۔

 اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جبکہ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس لائسنس کے تحت ایکسپلوریشن کمپنیاں سالانہ خطیر رقم ہر بلاک میں سوشل ویلفیئر منصوبوں پر خرچ کرنے کی بھی پابند ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح، عوام کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہونے کا خواب پورا ہو گیا
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version