Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 1 بجے ہوگا جس میں وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرینگے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں وزیر خزانہ سمیت کابینہ میں ممکنہ ردوبدل پر بھی بات ہوگی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ ملک کی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت کورونا کی صورتحال، ویکسین کی دستیابی اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لے گی۔

کابینہ کورونا ویکسین کی نجی مارکیٹ میں فروخت کے لئے قیمت کا تعین کرے گی اور ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کی حد کی منظوری بھی دے گی۔

کابینہ کو بھارت کے ساتھ تجارتی روابط میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

کابینہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت پر بریفنگ دی جائے گی۔

پبلک سیکٹر اداروں کے سی ای اوز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور تمام ایس ای اوز کے آڈٹ کی پیش رفت کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں اسٹیل ملز کے لئے سبسڈی کے معاملے سمیت رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version