ایک نشست کے لئے نظام کو یرغمال بنایا گیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک نشست کے لئے پورے نظام کو یرغمال بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے این اے 249 کے انتخابات کے حوالے سے بات کی ہے۔
پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے، ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں @ImranKhanPTI کی تجاویز پر غور کریں ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2021
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن الیکشن اصلاحات پر وزیراعظم عمران خان کی تجاویز پر غور کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

