وزیر اعظم غربت کا سونامی لانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غربت کا سونامی لانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ بلین ٹری سونامی نہیں بلکہ کرپشن ،نالائقی ، مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کا سونامی لانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
عمران صاحب بلین ٹری سونامی نہیں آپ کرپشن نالائقی ، مہنگائی ، کرپشن ، بے روزگاری ، غربت کا سُنامی لانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں
عوام پہلے ہی آپ کے ایک کڑوڑ نوکری ، پچاس لاکھ گھر ، غربت مٹانے ، بلین ٹری سُنامی اور کشمیر کا سودا کرنے کے وسیع تجربہ سے استعفادہ حاصل کر چکے ہیں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2021/04/449420/amp/— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 3, 2021
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی آپ کے ایک کروڑ نوکری ، پچاس لاکھ گھر ، غربت مٹانے ، بلین ٹری سونامی اور کشمیر کا سودا کرنے کے وسیع تجربے سے استفادہ حاصل کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سرسبز پاکستان کے لیے 10 ارب درختوں کا سونامی ، ماحول دوست اقدامات اور دریاؤں کی صفائی وغیرہ جیسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ خیبرپختونخوا سے ابتداء کرتے ہوئے ہم 7 برس کا وسیع تجربہ حاصل کرچکے ہیں اور ہماری پالیسیز کی تعریف وتحسین کی جار ہی ہے ۔کوئی ریاست ہمارے تجربات سےاستفادہ چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

