جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

چینی اسکینڈل کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22اپریل تک توسیع کردی ہے۔
چینی اسکینڈل کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ کے جج عامر محمود خان نے کی۔
دوران سماعت جج نے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی اے کیس سے متعلق ہر ملزم کا کردار بتائے اور تفتیش شفاف ہونی چاہیئے۔
دوسری جانب ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت جج امیر محمد خان نے کی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، پیشی کے دوران اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News