وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، ایجنڈے میں موجود تمام نکات کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا جاری اجلاس ختم ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کی جانب سے ایجنڈے میں موجود تمام 27 نکات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ہے جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
دوران اجلاس کابینہ نے پورٹ چارجز کم کرنے سے متعلق سمری منظور کی گئی ہے جبکہ ایگرو اور نان ایگرو پراڈکٹس کی پیداوار کی رجسٹریشن کی منظوری دی ہے۔
اجلاس میں نیشنل کمیشن آن دا اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری کے ساتھ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کی منظوری دیدی گئی ہے۔
کابینہ کی جانب سے آفیشل ڈیوٹی پر آنے والے ڈپلومیٹس اور آفیشلز کی ویزہ فیس ختم کرنے سے متعلق پالیسی منظور کرلی گئی ہے۔
اجلاس میں پاکستان مشنز پر موجود افراد کےلئے نادرا میں لیٹرز اور ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ اجراء کےلئے ڈیسک کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔
زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک منظور کرلیا گیا ہے جبکہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران قانونی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے 31 مارچ کے فیصلوں سمیت توانائی پر قائم کمیٹی کے26 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔
ادارہ جاتی اصلاحات پر قائم کابینہ کمیٹی کے 18 مارچ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 31 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

