Advertisement

ڈسکہ الیکشن: عوام ان چوروں سے بدلہ لینے کے لیے نکلیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو گھروں سے ان چوروں سے بدلہ لینے کے لیے نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایک بھی ووٹ جعلی ڈلوانے کی کوشش کی گئی تو ڈسکہ میں آپ کی جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا، جیوفنسنگ کی رپورٹ پبلک کی جائے افسران کو کہاں رکھا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف کاغذ کوڑے کے ڈبے کی نظر ہوگئے، ان سے چینی کنٹرول نہیں ہو رہی، ان کے دائیں بائیں چینی مافیا بیٹھا ہے، اگر ریاستی اداروں نے پہرہ نہ دیا تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور آپ کا گریبان ہوگا۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا  کہ چینی چوروں کی فہرست میں پہلا نام عمران خان کا ہے، عمران خان کا فرنٹ مین کیوں ڈگڈگی بجا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج شہباز شریف کے دور میں بنائی سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، ن لیگ کے 5 سال کے دور میں ایک روپیہ چینی کی قیمت نہیں بڑھی، ن لیگ دور میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز سے متعلق کہا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مجھے آج نیب عدالت کے باہر روکا گیا، میڈیا نے تعاون کیا، جب نالائقوں سے حکومت نہیں چلتی تو اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version