Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے بلائے گئے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ 13 نکاتی ایجنڈے کے مطابق کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی۔

دوران اجلاس کابینہ کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کے ریکارڈ کے لئے ڈیٹا بیس قیام کی منظوری دے جائیگی۔

یواین آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے اور اسکے علاوہ اسٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر غورکیا جائیگا۔

Advertisement

اجلاس کے دوران معاون خصوصی توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان پیش کریں گے اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز، نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور جوائنٹ انویسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version